Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لبنان سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام

تفیشی عمل مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری ہوں گی( فوٹو اخبار 24) 
لبنانی حکام نے چائے کے ڈبوں میں نشہ آور گولیوں کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ منشیات ایک افریقی ملک لےجائی جارہی تھی جہاں سے مملکت  بھیجی جانی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق لبنانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیوں کا کنٹینر علاقائی سمندر سے پکڑا گیا ہے۔ بیروت بندرگاہ سے جہاز روانہ ہوچکا تھا۔ اطلاع ملنے پر اسے واپس لایا گیا اور تلاشی لی گئی‘۔ 

منشیات  چائے کے 430 سے زیادہ کارٹن میں چھپائی گئی تھی(فوٹو اخبار 24)

بیان میں کہا گیا کہ’ منشیات  چائے کے 430 سے زیادہ کارٹن میں چھپائی گئی تھی‘۔
لبنانی وزارت داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ نشہ آور گولیوں کی تعداد کتنی تھی۔ تفیشی عمل مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری ہوں گی۔ 

شیئر: