Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مدینہ میں رمضان کے دو عشروں میں 33 ہزار سے زیادہ زائرین کو طبی خدمات

ایک ہزار161 ہنگامی نوعیت کے کیسز کو صحت مراکز منتقل کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے(مدینہ ہیلتھ کلسٹر) نے رمضان کے 20 دنوں کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 33 ہزار 719 زائرین کو مسجد نبوی کے قریب ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی اور ہنگامی خدمات فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق السلام ہسپتال نے 65 مختلف قومیتوں کے 11 ہزار 220، الحرم ہسپتال نے 72 قومیتوں کے7 ہزار 667، الصافیہ ایمرجنسی کیئر سینٹر نے 53 قومیتوں کے 11 ہزار241 اور باب جبریل ایمرجنسی کیئر سینٹر نے 46 قومیوں کے 3 ہزار 631 زائرین کو خدمات فراہم کی ہیں۔
مسجد نبوی کے صحن سے ایک ہزار161 ہنگامی نوعیت کے کیسز کو ایمبولینس کے ذریعے ہیلتھ کیئر مراکز میں منتقل کیا گیا۔
یاد رہے صحت خدمات کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس سکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
 مدینہ صحت مرکز نے مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں کے متعدد مقامات پر ہنگامی طبی امدادی یونٹس کو متعین کیا ہے۔
 ایمبولینس سکوٹر فرسٹ ایڈ سروس کا مقصد زائرین کو فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔

شیئر: