Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

مسجد نبوی میں فوری طبی امداد کےلیے ایمبولینس سکوٹر سروس

رمضان کے آغاز سے اب تک 91 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس سکوٹر سروس متعارف کرائی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ صحت مرکز نے مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں کے متعدد مقامات پر ہنگامی طبی امدادی یونٹس کو متعین کیا ہے۔
رمضان کے آغاز پرسکوٹر فرسٹ ایڈ سروس لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کو فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔
ہنگامی طبی ٹیموں نے رمضان کے آغاز سے اب تک 91 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی۔
ایمبولینس سکوٹر سروس کی ٹیمیں مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کا بھی انتظام کرتی ہیں جہاں ان کاعلاج کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: