Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مدینہ منورہ میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران 11 ہزار زائرین کو طبی خدمات

مسجد نبوی سے 91 ہنگامی نوعیت کے کیسز صحت مراکز میں منتقل کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے نے رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 212 زائرین کو مسجد نبوی کے قریب ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق السلام ہسپتال نے 65 مختلف قومیتوں کے 3 ہزار 971، الحرم ہسپتال نے 2 ہزار 662، الصافیہ ہنگامی طبی امداد کے مرکز نے 3  ہزار 456 اور باب جبریل مرکز نے ایک ہزار 159 زائرین کو رمضان کے آغاز سے اب تک خدمات فراہم کی ہیں۔
 مدینہ صحت مرکزنے بتایا فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے مسجد نبوی کے صحن سے 91 ہنگامی نوعیت کے کیسز گولف کارٹس، ایمبولینس سکوٹر کے ذریعے ہیلتھ کیئر مراکز میں منتقل کیے گئے۔
یاد رہے کہ صحت خدمات کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس سکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
 مدینہ صحت مرکز نے مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں کے متعدد مقامات پر ہنگامی طبی امدادی یونٹس کو متعین کیا ہے۔
 ایمبولینس سکوٹر فرسٹ ایڈ سروس کا مقصد زائرین کو فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔
ایمبولینس سکوٹر سروس کی ٹیمیں مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کا بھی انتظام کرتی ہیں جہاں ان کاعلاج کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: