سعودی پرو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں الہلال کلب نے الفیحا کلب کو 0-2 سے شکست دے کر الاتحاد کی برتری کو پوائنٹس ٹیبل پر صرف چار پوائنٹس تک محدود کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں النصر کے کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار گول کے باوجود النصر کو الشباب کے خلاف 2-2 سے برابری پر میچ ختم ہوا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پرو لیگ: النصر کی فتح میں رونالڈو کا خوبصورت گول
Node ID: 811181
-
کروشین فٹبالر موڈرک کا سعودی عرب آنا ’خوش آئند‘: آئیون راکیٹک
Node ID: 852981
-
ایشین فٹ بال چیمپئنز لیگ ’اے ایف سی‘ میں نئے دور کا آغاز
Node ID: 878883
گذشتہ چھ لیگ میچوں میں صرف دو فتوحات کے بعد الہلال پر دباؤ تھا لیکن محمد کانو کے پہلے ہاف کے 18ویں منٹ میں کیے گئے گول نے دفاعی چیمپئن کی پریشانی کم کر دی۔
الہلال کے سربین اسٹرائیکر الیگزینڈر مترووچ جو جنوری سے زخمی تھے انہوں نے کوئی غلطی کیے بغیر 90ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر دوسرا گول کر دیا اور جیت پر مہر لگا دی۔
دباؤ میں گھرے الہلال کے کوچ جارج جیسس کے لیے یہ جیت کسی نعمت سے کم نہ تھی۔
ریاض میں النصر کو الشباب کے خلاف 2-2 سے برابری پر میچ ختم ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر النصر کی ٹیم الاتحاد کلب سے اب 10 پوائنٹس نیچے ہے۔
النصر اور الشباب کے مابین کھیلے گئے میچ میں الشباب کے عبدالرزاق حمداللہ نے اپنی سابقہ کلب کے خلاف 44 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے الشباب کو برتری دلا دی۔

النصر نے پہلے ہاف کے اضافی وقت کے دوسرے منٹ میں ایمن یحییٰ نے میچ برابر کردیا۔
ابتدائی ہاف کے اضافی وقت کے ساتویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کر کے النصر کو برتری دلا دی۔ رونالڈو کا یہ سیزن میں 18واں گول تھا۔
النصر کے محمد الفتيل کو دوسرے ہاف کے ساتویں منٹ میں ڈینیئل پوڈینس کو روکنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
