Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

رونالڈو کے ساتھ معاہدہ کرنے میں الہلال کی دلچسپی

’الہلال کلب کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ رونالڈو، نیمار کا بہترین متبادل ہوسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مغربی مبصرین نے کہا ہے کہ الہلال کلب سٹار فٹبالر رونالڈو کے ساتھ نئے سیزن کے لیے معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا رواں سیزن کے اختتام تک النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم النصر کی انتظامیہ نے ابھی تک معاہدے کی توسیع نہیں کی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ الہلال کلب کی انتظامیہ سٹار کھلاڑی نیمار  کے ساتھ معاہدے کی توسیع نہیں کرنا چاہتے خاص طور پر جبکہ وہ دوبارہ زخمی ہوئے ہیں۔
الہلال کلب کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ رونالڈو، نیمار کا بہترین متبادل ہوسکتے ہیں۔

شیئر: