تائیکوانڈو کی کھلاڑی دنیا ابو طالب کو مساوات کا ایوارڈ
’یہ اعزاز سعودی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سعودی تائیکوانڈو کھلاڑی دنیا ابو طالب کو 2024 میں ایشیا کے لیے مساوات، تنوع اور شمولیت کے ایوارڈ نوازا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعزاز سعودی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
دنیاابو طالب پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کیا اور ایشیائی گولڈ میڈل جیتا کو کھیلوں میں صنفی مساوات کے فروغ میں ان کے نمایاں کردار اور مقامی و بین الاقوامی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے میں ان کی متاثر کن خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے دنیا ابو طالب کومبارکباد پیش کی ہے۔
دریں اثنادنیا ابو طالب نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جو خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں کامیابی کی طرف گامزن کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا ابو طالب نے مارچ 2025 میں 53 کلو گرام سے کم وزن کے لیے بین الاقوامی تائیکوانڈو فیڈریشن کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔