ریاض اور مشرقی ریجن میں بارش کا امکان، مطلع گرد آلود
’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو ریاض اور مشرقی ریجن میں بارش کا امکان ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث مطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’اس کے باعث ایک سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’خلیج عرب کے سمندر میں شمال مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور دو میٹر اونچی موجیں اٹھ سکتی ہیں‘۔