چین کی موبائل کمپنی ویوو نے پاکستان میں اپنا فلیگ شپ سمارٹ فون ویوو ایکس 200 پرو متعارف کروا دیا ہے۔
ویوو کے مطابق ایکس 200 پرو کا زیئس (ZEISS) امیجنگ سسٹم سے لیس کیمرہ سیٹ ایپ سمارٹ فون فوٹوگرافی کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔
اس فون سیٹ کا مضبوط ہارڈ ویئر اور جدید سافٹ ویئر اس کو صارفین کے لیے ایک مکمل فلیگ شپ فون بنا دے گا۔
مزید پڑھیں
-
ایپل اپنا سستا ترین آئی فون کب لانچ کرنے جا رہا ہے؟Node ID: 879777
-
سام سنگ کی نئی ایس 25 سیریز اور ’ایک نیا سرپرائز فون‘، قیمت کیا؟Node ID: 884848
گذشتہ چند ماہ سے دنیا بھر میں ریلیز کیے جانے کے بعد صارفین اس فون کے کیمروں پر خوب تبصرے کرتے دکھائی دیے۔
یہاں تک کہ متعدد سمارٹ فون صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایکس 200 پرو سام سنگ ایس 25 الٹرا اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس پر سبقت لے جائے گا۔
کیمرہ

ایکس 200 پرو میں 50، 50 میگا پکسل کے دو اور ایک 200 میگاپکسل کا بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔
ویوو ایکس 200 پرو میں میکرو صلاحیتوں کے ساتھ ایک نیا 200 میگا پکسل پیرسکوپ ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے۔ اس میں بڑا سینسر موجود ہے اور آپٹیکل زوم کو 4.3 ایکس 3.7 ایکس تک کم کیا گیا ہے جو زیادہ قدرتی محسوس ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ایک غیر تبدیل شدہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔ یہ تمام کیمرے Zeiss T* کوٹنگ سے لیس ہیں جو لینز فلیئر کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ایکس 200 پرو کا پورٹریٹ موڈ 135 ملی میٹر فوکل لینتھ مہیا کرتا ہے، جو فوٹو موڈ میں براہ راست دستیاب نہیں ہے۔
ویوو نے ایک نیا سٹریٹ فوٹو گرافی موڈ بھی شامل کیا ہے۔ صارفین اپنی فوٹوگرافی کو بہتر کرنے کے لیے X200 Pro پر نئے فیچرز دریافت کر سکتے ہیں۔
تینوں کیمرے ’فور کے 30‘ اور ’فور کے 60‘ ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتے ہیں، پرائمری کیمرہ 1x اور 2x پر ’ایٹ کے 30‘ تک سپورٹ کرتا ہے۔ مین اور ٹیلی فوٹو کیمرے فور کے 120 ایف پی ایس پر شوٹ کر سکتے ہیں، جبکہ الٹرا سٹیبلائزیشن 1x, 2x, 3.7x کے زوم پر 30 ایف پی ایس اور 60 ایف پی ایس کے ساتھ ’2.8 کے‘ ویڈیو سپورٹ کرتی ہے۔
سیلفی کیمرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور صارفین کو فرنٹ میں ایک 32 میگا پکسل کا کیمرہ ملتا ہے۔
ڈسپلے

ویوو ایکس 200 پرو میں فرنٹ پر 6.78 انچ کا UHD AMOLED ڈسپلے ملتا ہے جو 120Hz ڈائنامک ریفریش ریٹ پیش کرتا ہے۔ ایچ ڈی آر ویڈیوز کے کے لیے یہ ڈسپلے 4,500nits کی برائٹنس رکھتا ہے۔
ڈسپلے کو ویوو کے آرمر گلاس سے محفوظ کیا گیا ہے، جس پر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرنے کی صورت میں یہ ڈسپلے کو 11 گنا بہتر حفاظت فراہم کرتا ہے۔

ایکس 200 پرو میں آئی پی 68 اور پریشرائزڈ واٹر کے لیے آئی پی 69 کی رسسٹنس موجود ہے۔

بیٹری

ویوو ایکس 200 پرو 90 واٹ کی فاسٹ چارجنگ اور 30 واٹ کی فاسٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں 6000 mAh کی سلیکون کاربن بیٹری دی گئی ہے۔
سٹوریج، پراسیسر اور آپریٹنگ سسٹم
ایکس 200 پرو میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی کا 9400 SoC پروسیسر دیا گیا ہے جو کارکردگی میں Snapdragon 8 Elite کا مقابلہ کرتا ہے۔ فون میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج موجود ہے۔

ساتھ ہی فون میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ سینسر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو اس میں اینڈرائڈ 15 پر مبنی فن ٹچ او ایس 15 دیا گیا ہے۔ اس فون میں صارفین چار سال کی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس اور 5 سال کی سکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔
دوسری جانب ویوو نے ایکس 200 پرو میں ٹرانسکرپٹ اسیسٹ، AI نوٹ اسیسٹ، AI سگنل بوسٹ، AI سکرین ٹرانسلیشن، سرکل ٹو سرچ جیسے دیگر مصنوعی ذہانت کے فیچرز بھی دیے ہیں۔
فونز کے رنگ












