Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گیسٹ ہاؤس میں پولٹری فارم چلانے والے غیر ملکی گرفتار

’مرغیاں معروف برانڈ کے پیکٹ اور تھیلوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے گیسٹ ہاؤس میں غیر قانونی طور پر پولٹری فارم چلانے اور معروف برانڈ کے نام کے پیکٹ تیار کرکے مرغیاں فروخت کرنے والے غیر ملکیو ں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق السیل الصغیر میونسپلٹی نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے کارروائی کی ہے۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’ایشیائی کارکنوں نے گیسٹ ہاؤس میں پولٹری فارم کھول رکھا ہے جہاں صحت کے معیار کا خیال رکھے بغیر مرغیوں کو معروف برانڈ کے پیکٹ اور تھیلوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’موقع سے مرغیاں کے متعدد معروف برانڈ کی 90 ہزار تھیلیاں، جعلی تاریخ انتہا کے سٹیکر اور 90 زندہ مرغیاں جنہیں ذبح کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا ضبط کی گئی ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تجارتی جعلسازی اور بلدیہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار شدگان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: