سردی کی نئی لہر کی توقع، وسطی اور شمالی علاقے زیادہ متاثر
جمعرات 30 جنوری 2025 10:33
’سردی کی لہر آج جمعرات سے شروع ہوگی اور اس کا نکتہ عروج ہفتے کے روز ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں سردی کی نئی لہر کی آمد کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی نئی لہر درمیانے درجے کی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر آج جمعرات سے شروع ہوگی اور اس کا نکتہ عروج ہفتے کے روز ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سردی کی لہر سے شمالی اور وسطی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے تاہم باقی علاقوں میں بھی اس کی تاثیر محسوس کی جائے گی‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک، حائل اور قصیم میں دھند چھائی رہے گی جبکہ ریاض اور مشرقی ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔