برطانوی ایکسپلورر اور ٹی وی میزبان ایلس موریسن تاریخی مہم جوئی کے پہلے مرحلے میں العلا پہنچی ہیں۔
ایلس موریسن نے صحرائی زندگی کو قریب سے دیکھنے کے لیے مملکت کے شمال سے جنوب کی جانب پیدل سفر کا آغاز یکم جنوری 2025 سے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کیا: جرمن خاتون سیاحNode ID: 884495
ایس پی اے کے مطابق موریسن اپنی مہم کے دوران 2500 کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کریں گی۔ مملکت کے وسیع صحراؤں، سرسبز نخلستانوں اور اونچے پہاڑوں کو عبور کریں گی۔
ان کے ہمراہ دو گائیڈز اور اونٹ ہیں جو دورانِ سفر ان کی رہنمائی اور معاونت کر رہے ہیں۔
ایلس موریسن کی یہ مہم 5 ماہ پر مشتمل ہوگی اس دوران وہ مملکت کے مختلف شہروں سے گزریں گی جہاں وہ صحرائی زندگی اور اہل بادیہ کی طرز حیات کا قریب سے مشاہدہ کریں گی۔
برطانوی مہم جو خاتون نے اپنے سفر کے دوران العلا کے قدیم و تاریخی شہر کا دورہ کیا اور اس کی تاریخی کہانیوں کے بارے میں جانا۔
ان کا کہنا تھا ’ العلا کے تاریخی مقامات انتہائی دلکش اور منفرد ہیں جہاں تاریخ اور ابتدائی تمدن کے آثار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔‘
اونٹوں سے سعودی معاشرے کی قربت کے بارے میں موریسن کا کہنا تھا ’یہ ان کی نمایاں شناخت اور تاریخ ہے۔ اسی لیے اپنی مہم میں اونٹوں کو بھی ساتھ رکھا ہے تاکہ ان کی رفاقت کو قریب سے محسوس کرسکوں۔‘