Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے کیسے تبدیل کرائیں؟

مستطیل یا مخصوص علامت والی نمبر پلیٹ بھی حاصل کی جاسکتی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ’گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرانے کی سہولت ابشر پلیٹ فارم پر موجود ہے جس سے کسی بھی وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے۔‘
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاونٹ پر نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا’ جو افراد نمبر پلیٹ تبدیل کرانے کے خواہاں ہیں وہ اپنے ابشر اکاونٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد مطلوبہ معلومات اپ لوڈ کریں۔‘
نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے لیے ادارے کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں تمام امور ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیے جاتے ہیں۔
ادارہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا’ خراب یا گم شدہ نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے بھی ابشرپلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے۔‘
علاوہ ازیں مستطیل یا مخصوص علامت والی نمبر پلیٹ بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

شیئر: