Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 ستمبر ، 2025 | Friday , September   19, 2025
جمعہ ، 19 ستمبر ، 2025 | Friday , September   19, 2025
تازہ ترین

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ بدھ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،مملکت میں بحرین کے نائب سفیر خلیفہ علی حمد المناصیر اور رائل پروٹوکول کے انڈر سیکریٹری فہد الصھیل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے بحرین کے فرمانروا نے منگل کو مسقط کے دورے میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی تھی۔

شیئر: