Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ بحرین کا مکتوب موصول

بحرینی سفیر نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے  پیر کو ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  مکتوب کا تعلق مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور بحرین کے مستحکم دوطرفہ تعلقات، دونوں ملکوں کے عوام کے برادرانہ رشتوں اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط تر بنانے کے طریقوں سے ہے۔ 

مکتوب کا تعلق دوطرفہ تعلقات مضبوط تر بنانے کے طریقوں سے ہے (فوٹو: ایس پی اے)

مملکت میں متعین بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے شاہ بحرین کا مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

شیئر: