Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ بحرین نے منامہ میں اطالوی وزیراعظم کا خیرمقدم کیا

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: بی این اے)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو منامہ کے قصر القضیبیہ میں اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا خیرمقدم کیا ہے۔
شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کی۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرین کے فرمانروا نے عالمی امن کو فروغ دینے کے حوالے سے اٹلی کی کوششوں کو سراہا، علاقائی اور عالمی ایشوز کو حل کرنے کےلیے بات چیت اور سفارتی حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے شاہ بحرین کی مہمان نوازی، روم اور منامہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔
بعد ازاں شاہ بحرین نے اطالوی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کی۔
یاد رہے کہ اطالوی وزیر اعظم مشرق وسطی کے دورے پر ہیں، اتوار کو بحرین جانے سے قبل انہوں نے العلا میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

 

شیئر: