Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکی کمپنی ایپل آئندہ سال ریاض میں آن لائن سٹور کھولے گی

’ایپل نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں وسعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ 2025 میں ریاض میں آن لائن سٹور کھولے گی جبکہ 2026 میں مرکزی سٹور کھولا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایپل نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں وسعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایپل سعودی حکومت، طویق اکیڈمی اور نورہ یونیورسٹی کے تعاون سے ڈویلپمنٹ اکیڈمی  پر کام کر رہی ہے۔
مذکورہ اکیڈمی میں دو ہزار کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں جہاں انہیں اعلی معیار کے مطابق تربیت کی جارہی ہے۔
 

شیئر: