Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی خاتون ڈیزائنر کے ملبوسات میں العلا کے مناظر اور تاریخی نقوش کی جھلک

تاریخی مقامات عہدِ رفتہ کی ہزاروں داستانیں اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خاتون ڈیزائنر وجدان الفقیری نے قدیم تاریخی علاقے العلا کے نقوش اور وہاں کے قدرتی حسن سے متاثر ہو کر اپنے تیار کردہ ملبوسات پر علاقے کے مقامات کی کشیدہ کاری شروع کردی۔
عاجل نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ دستکاری کی ہمیشہ سے شوقین رہی ہیں۔ اسی وجہ سے علاقے کے روایتی ملبوسات کے خوبصورت ڈئزائن تیار کیے، جن پر العلا کے ان مقامات کی عکاسی کی جو عہدِ رفتہ کی ہزاروں داستانیں اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں۔
وجدان الفقیری نے اپنے پروجیکٹ کا نام ’شقیلہ‘ رکھا، جو العلا کے نباتیوں کے بادشاہ الحارث چہارم (اریتاس چہارم) کی بیٹی تھی جو اس دور میں العلا میں آباد تھے۔

وجدان نے اپنی تیار کردہ اشیا کو متعدد بار نمائشوں میں بھی رکھا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے مناظر کی کشیدہ کاری کی جو العلا کی پہچان ہیں جن میں چٹانوں پر کنندہ نقوش کے علاوہ علاقے کے کھجوروں کے باغات وغیرہ شامل ہیں۔
العلا میں آنے والے سیاحوں کے لیے وجدان نے اپنے گھر کے ایک حصہ میں اپنے فن پارے رکھے ہیں، جنہیں سیاح بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور اس کے فن کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے جو بھی میرے تیار کردہ ڈیزائنوں کو دیکھے اسے ان میں علاقے کی خوبصورتی نظر آئے۔‘ وجدان نے اپنی تیار کردہ اشیا کو متعدد بار نمائشوں میں بھی رکھا ہے۔

شیئر: