Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزرا سے ریاض میں چین اور جاپان کے سفیروں کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے اتوار کو مملکت میں جاپان کے نامزد سفیر کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر نے نامزد جاپانی سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئیر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے سفیر ژاگ ہوا نے ملاقات کی ہے۔
 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: