Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت ہوئی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررسا ادارے ’ایس پی اے‘ کےمطابق مملکت اور فرانس کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی صورتحال اور سلامتی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا ۔
خیال رہے گزشتہ روز ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ ہوا تھا جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔
 
 

شیئر: