Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی صدر نے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر فلسطینی علاقوں اور لبنان پر اسرائیل جارحیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی صدر نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے پر مملکت کے اقدام کی تعریف کی اور سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کی ترقی اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: