Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں سونے کے نرخ کئی ہفتوں بعد کم ترین سطح پر

ایک اونس سونے کے نرخ 9593.74 ریال رہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 14 نومبر 2024 کو سونے کے نرخ گزشتہ کئی ہفتوں بعد کم ترین سطح پر آگئے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جو 2800 ڈالر اونس کی حد کو چھونے جارہے تھے اب کم ہوکر جمعرات کو 2558 ڈالر فی اونس تک آگئے ہیں۔ ماہرین  کا کہنا ہے کہ سونے کی یہ قیمت 19 ستمبر 2024 کو تھی۔ 
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات اس وقت دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر پڑنے لگے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعرات کو 308.33 ریال تک آگئے جبکہ ایک دن قبل اس کے نرخ 315 ریال تھے۔
22 قیراط ایک گرام  سونے کے نرخ 282.63 ریال رہے۔
خلیجی اور عرب ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا سونا پسند کیا جاتا ہے اس کے فی گرام نرخ کم ہوکر 269.76 ریال تک آگئے۔
18 قیراط کی قیمت 231.24 ریال، 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 179.86 ریال تک آگئے۔
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 9593.74 ریال رہے۔ ایک گولہ سونے کے نرخ 3596 ریال جبکہ ایک کلو سونا 3 لاکھ 8 ہزار 330 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: