Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر دفاع ترکیہ کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے

مشترکہ دلچسپی کے امور ہر ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان منگل کو ترکیہ کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیردفاع دوطرفہ تعلقات، دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور ہر تبادلہ خیال کے لیے ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی وزیر دفاع انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ترک ڈیفینس انڈسٹریز کے چیئرمین خلوک گرگن اور متعدد اعلی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: