Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر دفاع کا انڈونییشیا کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ

فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ابوو سوبیا نتو کو مبارکباد دی جو وزیردفاع بھی ہیں۔
انہوں نے نو منتخب صد کی کامیابی، خوشحالی اور انڈونیشیا کے برادر عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: