Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر دفاع کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات

باضابطہ استقبالیہ تقریب میں سعودی وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان منگل کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ چینی ہم منصب ایڈمرل ڈونگ جون نے خیرمقدم کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان کےلیے استتقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں دونوں وزرا نے وفود کی موجودگی میں سرکاری مذاکرات کیے۔ سعودی، چینی تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر انہیں مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف سٹانف لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، چین میں سعودی سفیر عبدالرحمن احمد الحربی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر دفاع نے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مشترکہ مفاد کے امور پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: