Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی مشاوت کا دوسرا اجلاس

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور بنگلہ دیشی ہم منصب ڈاکٹر حسن محمود نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کی صدارت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ تشویش کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
سیاسی مشاورت کے دور میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور ایشیائی ممالک کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد المطرفی نے شرکت کی۔

شیئر: