سعودی وزر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو یوکرین امن سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ سربراہی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتوں میں یوکرین میں امن کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کےلیے کوششیں تیز کریں گے جس سے بحران کا خاتمہ اور شہریوں کو انسانی مصائب سے بچایا جا سکے۔