بنگلہ دیش سے عازمین کی آخری پرواز جدہ پہنچ گئی
’حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی عازمین کی واپسی کا آغاز 20 جون سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
بنگلہ دیش سے آنے والے عازمین کی آخری پرواز آج جمعرات کو جدہ پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آخری پرواز کے ساتھ بنگلہ دیشی عازمین کی تعداد 85 ہزار ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیشی حج مشن نے کہاہے کہ ’9 مئی کو بنگلہ دیش سے عازمین کی پہلی پرواز روانہ ہوئی تھی‘۔
بنگلہ دیشی حج مشن نے کہا ہے کہ’فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی عازمین کی واپسی کا آغاز 20 جون سے ہوگا‘۔
واضح رہے کہ امسال بنگلہ دیش کا کوٹہ 85 ہزار عازمین کا ہے جن میں سے بیشتر روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔