جعلی نسک کارڈ فروخت کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار
’گروہ میں 9 افراد ہیں، ان میں سے 7 پاکستانی اور دو انڈین تارکین ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی نسک کارڈ فروخت کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گروہ میں 9 افراد ہیں، ان میں سے 7 پاکستانی اور دو انڈین تارکین ہیں۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہاہے کہ ’گرفتار انڈین تارکین وزٹ ویزے پر تھے جبکہ باقی افراد کے پاس اقامہ تھا‘۔
’گروہ کے افراد جعلی نسک کارڈ تیار کرکے اسے غیر قانونی عازمین کو فروخت کر رہے تھے‘۔
’گروہ کے ٹھکانے سے جعلی حج اجازت نامے، جعلی مہریں، متعدد کمپیوٹر اور پرنٹر کے علاوہ جعلسازی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا ضبط ہوئی ہیں‘۔