عازمین کی تعداد مکمل ہونے پر ترکیہ اور انڈونیشیا میں مکہ روٹ مہم ختم
’روٹ ٹو مکہ کے تحت مسلسل 7 ویں سال کے لیے عازمین حج کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور انڈونیشیا کے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد مکمل ہونے پر دونوں ملکوں میں مکہ روٹ مہم کا اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے ہوائی اڈوں پر روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کے تحت عازمین حج کو سہولت سعودی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج وعمرہ، محکمہ شہری ہوابازی، محکمہ کسٹم اور سدایا کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے۔
روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت مسلسل 7 ویں سال کے لیے عازمین حج کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
امسال دنیا کے 7 ممالک کے 11 ہوائی اڈوں میں عازمین کو یہ سہولت فراہم کی گئی جن میں پاکستان، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، ترکی اور آئیوری کوسٹ شامل ہیں۔