Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

بریدہ میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق ،12زخمی

بریدہ: بریدہ کے شمال میں ٹریفک حادثہ ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ قصیم ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد بن عبد اللہ الجعیثن نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات2بجکر21منٹ پرمزدوروں کی لے جانے والی پیک اپ اور ایکسنٹ کاروں کے درمیان ہوا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔کنگ عبد اللہ رنگ روڈ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار کل 12افراد زخمی ہوگئے ۔ ان میں بعض سے بعض کے زخم معمولی تھے جنہیں موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: