Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

موبائل پر بات کرنیوالے ڈرائیور کی تصویر لو ، انعام پاؤ

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی حکومت نے سڑکوں پر ٹریفک حادثہ کم کرنے کیلئے نیا طریقہ اختیار کیاہے۔ یوپی روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی مسافر موبائل فون پر بات کرنیوالے بس ڈرائیورکی تصویر واٹس ایپ پر محکمے کو بھیجے گا اسے انعام دیا جائیگا۔یوپی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مسافروں کی طرف سے ہمیں ایسی بہت سی شکایتیں ملی ہیں۔ اب ہم مسافروں کی مدد حاصل کررہے ہیں کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کی تصاویر ہمیں بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل نیا آئیڈیا ہے ۔ اس کے دوفائدے ہیں۔ پہلا یہ کہ مسافر وں کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ بس چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنے والے ڈرائیور کی تصویر کھینچ سکے گا جبکہ ڈرائیوروں میں ذمہ داری کا احساس اجاگر ہوگا اور انہیں معلوم ہوگا کہ اگر انہوں نے موبائل سے بات کی تو کوئی بھی مسافر تصویر لیکر حکام کوارسال کرسکتا ہے۔

شیئر: