Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ریاض میونسپلٹی کے تحت پارک میں عوامی نرسری کا افتتاح

’پہلی مرتبہ پبلک پارک میں نرسری کھولنے کااہتمام کیاگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نےالحمرا محلے میں واقع شہزادہ عبد العزیز بن عیاف پارک میں عوامی نرسری کا افتتاح کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلی مرتبہ پبلک پارک میں نرسری کھولنے کااہتمام کیاگیا ہے۔
اس سے محلے کے رہائشی عام طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ محلوں میں زندگی کے معیار کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
میونسپلٹی کا منصوبہ ہے کہ وہ محلے کے پارکوں کو زیادہ فعال بنائے جہاں اہل محلہ نہ صرف گھومنے پھرنے کے لیے آئیں بلکہ انہیں پارک میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ ریاض میونسپلٹی نے قرہ نامی بچوں کی نرسری  کے ساتھ محلوں کے پارکوں میں نرسریاں کھولنے کا معاہدہ کیا ہے۔

شیئر: