Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عیدالفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ہوگی

عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے
سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز  ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔
سبق ویب کے مطابق وزارت کے ریجنل دفاتر میں ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔
وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیئر: