سعودی عرب میں رضا کارانہ انسانی خدمات کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی مشاعل آل مبارک انتقال کرگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
زائرین ہوٹلوں کے مصلوں میں نماز پڑھیں : وزارت حجNode ID: 848026
-
ریاض میں اجتماعی جھگڑا کرنے پر 5 غیر ملکی گرفتارNode ID: 848031
ان کے انتقال پر سعودی عرب میں عوامی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے مشاعل آل مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر الراجحی نے متوفیہ کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں مشاعل آل مبارک کی سماجی،رضا کارانہ اور انسانی ہمدردی کے لیے خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مشاعل سعودی عرب میں بھلائی کے کاموں کا ایک آئیکن تھیں اور ان کی حسنات اور بھلائیوں کے اثرات تا دیر محسوس کئے جائیں گے۔
فيديو || مشاعل آل مبارك [رحمها الله]
من الحرم المكي: "كلكم لكم أثر ما تتصورونه".. #لمسة_وفاء لعرابة العمل التطوعي..
(برنامج الراصد) pic.twitter.com/p3oqDVy40P
— المجتمع التطوعي (@Volsoc1) March 30, 2024