خربوزے کی کھیپ میں 10 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط
محکمہ زکاۃ، ٹیکس و کسٹم نے ضبا بندرگاہ میں 10 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں خربوزے کی کھیپ میں انتہائی فنکاری سے چھپائی گئی تھیں‘۔
’سمگلروں نے خربوزے کو گودے سے خالی کیا اور اندر گولیاں چھپا دیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد ادارہ انسداد منشیات کے تعاون سے کھیپ وصول کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’معاشرے کومنشیات سے بچانے کے لیے فرائض کی ادائیگی کرتے رہیں گے اور افراد سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں‘۔