Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

ریاض میں اجتماعی جھگڑا کرنے پر 5 غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی ہیں جن کا آپس میں جھگڑا ہوگیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’سائبر کرائم کے الزام میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر شیئر کرنے والے شخص کی تلاش ہے ‘۔

شیئر: