Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

فلکی حساب سے یکم رمضان پیر کو ہوگا: ماہر

’اتوار 29 شعبان ہے کو دو پہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
آفاق کمیٹی برائے فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم رمضان پیر کے دن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اتوار 29 شعبان ہے بمطابق 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ممکن ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا‘۔
 

شیئر: