Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں وزارت کے کے ہیڈ کوارٹر میں بلغاریہ کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ماریہ گیبریل کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: