Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر یورپی کونسل کے اجلاس میں شرکت

اجلاس میں خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس  کی صدارت یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور سیکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے کی۔
 کونسل میں منعقدہ ورکنگ لنچ کے دوران مشرق وسطی میں ہونے والی پیش رفت خصوصا غزہ کی صورتحال، فوری جنگ بندی کےلیے کام کرنے کی ضرورت ا ور انسانی تباہی کے اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ اس شرط پر کیا گیا کہ حماس کا خاتمہ اور اس پاس موجود زیر حراست تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔
اجلاس میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیظ، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی اور مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر برسلز میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیجورن سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: