Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ اور اردن کے نائب وزیر اعظم کی برسلز میں ملاقات

غزہ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتحال میں پیش رفت، سلامتی اور انسانی بنیادوں پر اس کے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود، یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفہ بنت عبدالرحمن الجدیع ، وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیی اور دیگر بھی موجود تھے۔

شیئر: