Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیرخارجہ سے یورپی یونین کے نمائندے کا رابطہ 

فریقین نے غزہ کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو یورپی یونین  کے نمائندے برائے امور خارجہ جوزف بوریل  نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فریقین نے غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی المیے کا سلسلہ جاری رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غاصب اسرائیلی حکام کے مسلسل حملے بند کرانے کے سلسلے میں عالمی برادری کا کردار بے حد اہم ہے۔ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عسکری حملے بند کرانے کے لیے موثر طریقہ کار وضع کرنا اور شہریوں کے تحفظ کا بندوبست کرنا ہوگا۔ 

شیئر: