ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث تجزیہ نگار پر تین لاکھ ریال جرمانہ
’تجزیہ نگار نے ٹی وی پروگرام کے دوران معاشرے کے ایک طبقے کی تمسخر اڑایا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے خلاف ورزی پر فٹبال تجزیہ نگار پر 3 لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تجزیہ نگار نے ٹی وی پروگرام کے دوران معاشرے کے ایک طبقے کی تمسخر اڑایا تھا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے معاشرے کے ایک محترم طبقے کا تمسخر اڑاکر ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
’یہ اتھارٹی کے ضوابط اور میڈیا قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جس پر سزا دی جاتی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’میڈیا کی نگرانی اور سامعین و ناظرین کو بہترین مواد کی فراہمی کے علاوہ خلاف ورزیوں پر کارروائی اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے‘۔