Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جدہ سمیت کئی شہروں میں آج سکول بند، بارش کا امکان

’گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غیر یقینی موسم اور موسلادھار بارش کے خدشے کے باعث آج جدہ کے تمام سکول بند ہیں جبکہ آن لائن تعلیم جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے علاوہ ینبع اور العیص کے علاوہ قرب وجوار میں آج سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جدہ، ینبع اور العیص کے علاوہ قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انتظامی عملہ بھی آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
اسی طرح کا فیصلہ محکمہ تعلیم رابغ اور خلیص نے بھی کیا ہے جنہوں نے آج سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: