Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

20 سال سے کم لڑکیوں پر مشتمل قومی فٹبال ٹیم تشکیل

’20 سال سے کم لڑکیوں پر مشتمل فٹبال ٹیم بنانے کا مقصد اس عمر کے افراد کی حوصلہ افزائی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال لیگ نے کہا ہے کہ 20 سال سے کم عمر لڑکیوں پر مشتمل قومی فٹبال ٹیم بنائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب تک 4 زنانہ قومی فٹبال ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔
 جن میں بنیادی قومی فٹبال ٹیم، 24 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل فٹبال ٹیم، ان ڈور ٹیم  اور اب 20 سال سے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم شامل ہے۔
فٹبال لیگ نے کہا ہے کہ ’20 سال سے کم لڑکیوں پر مشتمل فٹبال ٹیم بنانے کا مقصد اس عمر کے افراد کی حوصلہ افزائی ہے‘۔
’علاوہ ازیں فٹبال کا شوق رکھنے والی لڑکیوں کو قومی ٹیم میں بہترین رہنمائی ملے گی اور وہ اپنی مہارت کو مضبوط کرسکیں گی‘۔
لیگ نے کہا ہے کہ ’20 سال سے کم عمر لڑکیوں کی قومی ٹیم کے لیے سکاٹ لینڈ سے معروف کوچ کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: