Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ابشر کے ذریعہ گزشتہ ماہ 45 لاکھ معاملات نمٹائے گئے

’رہائشیوں کو معاملات کی انجام دہی کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ابشر کے ذریعہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران 4.5 ملین معاملات آن لائن انجام دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ابشر خدمات کے باعث اب شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو معاملات کی انجام دہی کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی‘۔
ابشر انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’گزشتہ ماہ ایک لاکھ اقاموں کی تجدید ہوئی ہے‘۔
’25 ہزارگمشدہ کے متبادل اقاموں اور شناختی کارڈ کا اجرا ہوا ہے،ایک لاکھ 96 ہزار خروج و عودہ کے ویزے جاری ہوئے ہیں‘۔
’اسی عرصے کے دوران ابشر کے ذریعہ 12 ہزار سے زیادہ کفالت کی تبدیلی ہوئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زیادہ خروج نہائی جاری ہوئے ہیں‘۔

شیئر: