Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان

’مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی جبکہ رات کو موسم سردی مائل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد ریجنوں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض، الجوف، عسیر، تبوک اور الباحہ میں بھی کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے کا کہنا ہے کہ ’طائف، اضم، میسان، بحرہ، جموم اور الکامل میں تیز کا امکان ہے‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر، وادی الفرع، الرایس، ینبع، العلا، خیبر، العیص اور المہد میں مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’مذکورہ علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی جبکہ رات کو موسم سردی مائل ہوگا‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت تیز ہوا چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دھول اڑے گی‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت محفوظ مقامات تک خود محدود کیا جائے‘۔
’تیز بارش اور سیلابی ریلوں کے وقت وادیوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور ڈھلانوں سے دور رہا جائے‘۔

شیئر: