Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

بیرون ملک حج کمپنیوں کی درخواستوں کی وصولی شروع

’اجازت نامہ حاصل کرنے والی کمپنیاں 5 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصولی کا کام شروع ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ 5 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
وزارت حج و عمرہ کے تحت کام کرنے والی کم کمیٹی کے سربراہ عایض الغوینم نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کو اجازت نامے جاری ہوں گے‘۔
’اس کے لیے ضوابط اور معیار مقرر کئے گئے ہیں جن پر پورا اتر نے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوگا‘۔

شیئر: