Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ میں بدھ کے روز کتنی ملی میٹربارش ہوئی 

جدہ میں سب سے زیادہ بارش ’ام السلم‘ محلے میں ریکارڈ کی گئی(فوٹو، ایکس)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے  بدھ کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی  بارش کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔  
وزارت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش بدھ کو جدہ کے ام السلم  محلے میں ہوئی جو 67.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ کے ایک اور محلے امیر فواز میں ریکارڈ کی جانے والی بارش 56.4  ملی میٹر تھی جبکہ الجامعہ محلہ 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 
وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ اللیث کمشنری میں 28.6 ملی میٹر، طائف کے الھدا مقام پر  19.0 ملی میٹر اور میقات السیل الکبیر میں  16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 
وزارت نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، الشرقیہ، عسیر، شمالی حدود، باحہ، الجوف ریجنوں میں  بارش ہائیڈرولوجک اورموسمیاتی سٹیشن 95 کے توسط سے  ریکارڈ کی گئی۔ 
وزارت نے بتایا کہ ریاض ریجن میں  22.0 ملی میٹر، مدینہ منورہ ریجن میں  4.2، القصیم ریجن میں  27.0 ، حفر الباطن میں  8.2، عسیر میں 9.2، شمالی حدود ریجن عرعر 5.0، باحہ 4.8ِ الجوف میں 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

شیئر: