Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

پیرسے جمعرات تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

جدہ میں منگل اوربدھ کو بارش کا امکان ہے(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعرات تک بارش کی توقع ہے۔ بعض نشیبی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز جازان ، عسیر ، الباحہ اورمکہ مکرمہ ریجنز کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
منگل اوربدھ کے درن الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، تبوک ، الجوف ، الحدود الشمالیہ ، حائل ، قصیم کے بعض علاقوں میں درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن کے متعدد علاقے بھی منگل سے جمعرات تک  بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض ریجن میں بدھ اورجمعرات کو بارش کی توقع ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق منگل اوربدھ کے روز جدہ ، بحرہ ، رابغ ، خلیص ، اللیث  اورقنفذہ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ منگل کے دن ینبع ، العیض ، بدر ، وادی الفرع ، املج اورالوجہ کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر اورطائف کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔

شیئر: